• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کاز کی مسلسل حمایت پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: فلسطینی سفیر احمد رباعی

فلسطین کی حمایت ہمارے نظریہ کا حصہ ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور نظریات کے مطابق ہر پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے۔

جمعہ 27-10-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین کاز کی مسلسل حمایت پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: فلسطینی سفیر احمد رباعی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد رباعی کو ٹیلی فون کیا اور غزہ سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں جاری صیہونی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت کی قدر دانی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی ہر فورم پر سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے فلسطینی سفیر کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر سے عوامی تعاون کے ساتھ ادویات اور ضروری اشیائے زندگی جمع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو بعد ازاں فلسطینی سفیر کو پیش کرے گی۔

فلسطین کے پاکستان میں سفیر احمد رباعی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ فلسطین کاز کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک بھر میں مسلسل سرگرمیوں اور حمایت ایک قابل ستائش عمل ہے جس پر ہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان عرصہ دراز سے پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کر رہی ہے اور ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت ہمیشہ نہیں رہتے اور ہمیں امید ہے کہ فلسطین میں عوام کی پائیدار استقامت سے غاصب اسرائیل کے عزائم ناکام ہوں گے۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر احمد رباعی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنا ہمارے نظریہ کا حصہ ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور نظریات کے مطابق فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہر پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطین کاز کی حمایت اپنی ذمہ داری اور فرض سمجھ کرکرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

Tags: احمد جواداسرائیلیربعییصابر ابو مریمصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.