(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اجتماعی سزا کے طور پر بلا تفریق اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے جس کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کرنے کے لیےاسلام آبادمیں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربعی سے ملاقات کی۔
I visited the Palestinian Embassy in Islamabad today and met with Ambassador @RabaieAhmed to share our unwavering support and solidarity. The Israeli bombardment of Gaza persists indiscriminately with the collective punishment of innocent Palestinians in flagrant, indefensible… pic.twitter.com/ApeKEudD9O
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 25, 2023
ملاقات کےبعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا وجود دنیا کیلئے سکیورٹی رسک ہے، اسپتال پر حملہ اور سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غزہ پر اجتماعی سزا کے طور پر بلا تفریق اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے جس کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لمحہ بہ لمحہ فلسطین کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر بمباری رکوانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ کرپانا بہت افسوسناک ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غزہ میں معصوم انسانوں کی جانوں کو بچانے کیلئے عالمی برادری آگے آکر آپریشنل انسانی راہداری کے قیام اور غزہ میں محصور فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے اور اس مسئلے کا حل صرف اور صرف آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔