• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جماعت اسلامی کے 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید 704 فلسطینی شہید ہوگئے، صرف ایک گھنٹے میں 55 فلسطینی شہید ہوئے ہیں

بدھ 25-10-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
جماعت اسلامی کے 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں جماعت اسلامی کا مطالبہ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے  جماعت کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ کے معاملے پر عالم اسلام میں قبرستان کی سی خاموشی ہے پر سخت  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پرخاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، حکمرانوں نے ابھی تک غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی مائیں، بہنیں، بچے فلسطینی ماؤں بہنوں اور بچوں کا درد محسوس کر رہے ہیں:ڈاکٹر صابر ابو مریم

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اسرائيل کا یکطرفہ ساتھ دینے کا اعلان امریکا کی کھلم کھلا دہشتگردی ہے،  اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال پر جماعت مسلم اور دیگر ملکوں کے سفیروں سے رابطے کر رہی ہےاور 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی برادری اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے متحرک ہو، آرمی چیف

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، بیچ  پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 704 فلسطینی شہید ہوگئے، صرف ایک گھنٹے میں 55 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 5 ہزار 900 ہو گئی، 23 سو 60 بچے بھی شہید، 16 ہزارسے زائد زخمی ہوگئے، ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد گھر بھی تباہ ہوگئے، غزہ کے 40 اسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے سے سروسز معطل ہوگئی۔

Tags: اسرائیلیامیر جماعت اسلامیسراج الحقشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.