(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہے، صورتحال کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس تنازع کو بڑھارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ: صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 2,055 بچے، 1,119 خواتین سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطین میں اسرائیل کی جارحانہ ناقابل قبول کارروائیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی ریاست اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی برادری اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے متحرک ہو، آرمی چیف
منیراکرم نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہے، صورتحال کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس تنازع کو بڑھارہے ہیں۔