(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ "امریکا اور یورپی حکومتیں یوکرین کے خلاف روس کی مذمت کرتی ہیں، اور متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں لیکن غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہیں”۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے گذشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں غزہ پر غیر قانونی قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، منافقت، سفاکانہ لاپرواہی اور صریح دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے امریکہ اور یورپی ممالک کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔
بیان میں فلسطینیوں کے حوالے سے مغربی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مغرب ممالک "غیرقانونی صیہونی ریاست کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموش ہیں، جبکہ وہ یوکرین کے خلاف روسی جنگ میں روسی خلاف ورزیوں کی کھل کر مذمت کرتا ہے جو دوہرا معیارہے۔
” تنظیم نے مزید کہا کہ "شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطالبات ہر ایک پر لاگو ہوتے ہیں”ایک فریق کی طرف سے ان قوانین کی خلاف ورزی دوسرے فریق کی طرف سے خلاف ورزیوں کا جواز نہیں بنتی”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "جبکہ امریکا اور یورپی ممالک نے اسرائیل کے خلاف حماس کی قیادت میں حملوں کی مذمت کی اور ذمہ داروں کا احتساب کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر ان کا ردعمل خاموشی دوہر معیار ہے۔