(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف اسپتالوں کے اطراف سمیت شہر بھی میں 25 مقامات پر ڈیڑھ سو سے زائد بم گرائے جس میں رہائشی عمارات اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،اسرائیلی فوج نے غزہ میں 25 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 182بچوں سمیت 400 بے گناہ نہتے فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے زیادہ تر جنوبی غزہ میں تھے۔