(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی وحشیانہ بمباری میں نشانہ بننے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر زشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ 16 روز سے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کی جانب سے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں شہید ہونےوالے نہتے شہریوں کی تعداد 4,651 ہو گئی ہے جبکہ 14,245 زخمی ہو گئے ہیں۔
انھوں نےبتایا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری 7 اکتوبر کےبعد سے نہیں روکی گئی ہے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے جس میں اب تک چار ہزار چھ سو اکیاون ہوچکی ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 1,873 بچے، 1,023 خواتین اور 187 بزرگ شہری شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ اسرائیل معصوم شہریوں کو مسلسل شہید کرکے سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے تاہم عالمی برادری اس کے اس گھناؤنے اقدام پر خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔