(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں ردعمل ایسا ہوگا جس میں سات اکتوبر کا حملہ بہت معمولی محسوس ہوگا۔
لبنان کے شہر بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے حمایتوں کو اپنے واضح پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے سرحدوں پر اپنی افواج کو متحرک کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ پر صیہونی افواج کا زمینی حملہ اسرائیل کی تاریخ کی سنگین غلطی ہوگا ، ردعمل میں ہم صیہونی ریاست کا وہ حال کریں گے کہ ساتھ اکتوبر کا حملہ معمولی محصوس ہوگا۔
حماس کے رہنما حمدان نے انکشاف کیا کہ کئی بین الاقوامی جماعتوں نے حماس کے ساتھ غیر ملکی قیدیوں کے بارے میں بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر صیہونی ریاست کی وحشیانہ بمباری ختم ہونے کی صورت میں ہم اسرائیلی فوج کے قیدیوں کے انجام کے بارے میں بات کریں گے اس سے قبل قیدیوں کی رہائی پر اب بات نہیں کی جائے گی۔ جب مناسب حالات ہوں گے تو ہم سویلین قیدیوں کی رہائی کے معاملے کا مطالعہ کریں گے۔