(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حما س نے کہا ہے کہ ہم نے دو روز قبل دو امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کے تحت آزاد کیا تھا اور اب بھی راضی ہیں لیکن اسرائیل ان کو وصول کرنے سے انکاری ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ ہم نے دو مغویوں کو "انسانی بنیادوں پر” رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اسرائیل نے "انہیں وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے”۔
قابل ذکر ہے کہ نے جمعے کے روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "قطری کوششوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم نے دو امریکی شہری 59 سالہ جوڈتھ رانان اور ان کی بیٹی 18 سالہ نٹالی رانان کو رہا کردیا ہے۔
"انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی عوام اور دنیا کے سامنے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ (امریکی صدر جو بائیڈن) اور ان کی انتظامیہ کے الزامات جھوٹے ہیں جن کی سچائی کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔”