(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عسقلان کیبوتیز اور میفلاسیم کو پہلے ہی حماس کے جانبازوں کے حملوں کے باعث تقریبا آدھا خالی کرالیا گیا تھا اب لبنانی سرحد کے قریب شہر قریات شمونہ کو بھی خالی کرنے کا حکم دے یا گیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے جانبازوں کی جانب سے تباہ کن حملے جاری ہیں جس کے باعث صیہونی ریاست میں اب تک صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے جن میں 300 سے زائد قابض فوجی اور افسران بھی شامل ہیں جبکہ ذخمیوں کی تعداد 4,834 ہو گئی ہے، جن میں 48 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس اور دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جانبازوں کے تباہ کن حملوں کے باعث شہریوں کے مزید نقصان کے پیش نظر لبنانی سرحد کے قریب ایک اور شہرقریات شمونہ کو خالی کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں ، غزہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے اطراف کی بستیوں سے نصف ملین سے زائد صیہونیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیاجبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی۔