(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی زخمیوں کی تعداد 4,834 ہو گئی ہے، جن میں 48 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے شروع کئے گئے تباہ کن آپریشن طوفان الاقصیٰ معرکے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ روز کے مقابلے میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی مزید تین لاشیں بھی ملی ہیں جس کے بعد قتل ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ "جمعرات تک اسپتالوں میں منتقل کیے گئے زخمیوں کی تعداد 4,629 تک پہنچ گئی، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 200 سے زیادہ نئے زخمی سامنے آئے ہیں۔
یہ ایسی معلومات ہیں جنہیں قابض افواج ظاہر نہیں کرتی ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے جن میں 300 سے زائد قابض فوجی اور افسران بھی شامل ہیں۔
آخری گھنٹوں میں مزید لاشوں کے سامنے آنے کے بعد شدید زخمیوں کی موجودگی سے یہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔