(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے کہا کہ”آپ کو حماس جیسی تنظیم کے خلاف لڑنے کے لیے کسی جواز کی ضرورت نہیں ہے جس نے ہمیں جانوروں کی طرح کاٹ ڈالا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر برائے زراعت ایوی ڈچٹر نے صیہونی میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم حماس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں انٹیلی جنس کے لحاظ سے ناکام رہے ہیں۔
وزیر زراعت نے کہا کہ حماس کے حملے کے بعد غیر قانونی صیہونی بستیوں میں فلسطینیوں کا داخلہ بالکل منفرد انداز میں تھا۔ حملے کے بعد حماس تحریک کی حیثیت مکمل طور پر بدل گئی تاہم اب ہم حماس کو جنگ کے دوران اور بعد میں ہر طرح سے نشانہ بنائیں گے”
ایوی ڈچٹر انے ایک بار بھر صیہونی ریاست کی فلسطینیوں پر درندگی کو چھپانے کیلئے حماس پر سراسر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "آپ کو حماس جیسی تنظیم کے خلاف لڑنے کے لیے اب کسی اور جواز کی ضرورت نہیں ہے اس تنظیم نے ہمیں جانوروں کی طرح کاٹ ڈالا ہے ۔