• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی درندگی کا 14 واں روز، بچوں اور خواتین سمیت شہداء کی تعداد 3،900  ہوگئی

شہید ہونے والوں میں 1,524 بچے، 1,000 خواتین اور 120 بزرگ شامل ہیں، 12,493 زخمیوں میں 3,983 بچے اور 3,300 خواتین شامل ہیں۔

جمعہ 20-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی درندگی کا 14 واں روز، بچوں اور خواتین سمیت شہداء کی تعداد 3،900  ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں  369  فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج  کی طرف سے نہتے فلسطینیوں  کا قتل عام  14 ویں روز  میں داخل ہو گیا ہے۔ شہریوں کے گھروں، رہائشی محلوں اور پناہ گاہوں پر مسلسل بمباری کے ساتھ نہتے فلسطینیوں کی  نسل کشی  کھلے عام جاری ہے اور اس بربریت کو امریکا اور مغرب کی طرف سے قابض فوج کو مکمل معاونت حاصل ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری غیر قانونی صیہونی جارحیت کے نتیجےمیں فلسطینی شہیدوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 ہوگئی جبکہ 13500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

شہید ہونے والوں میں 1,524 بچے، 1,000 خواتین اور 120 بزرگ  شامل ہیں، اس کے علاوہ 12,493 دیگر مختلف زخمی ہوئے ہیں جن میں 3,983 بچے اور 3,300 خواتین شامل ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے صحت کے نظام کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 44 طبی عملے کی موت اور 70 دیگر زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض نے جان بوجھ کر 23 ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد سروس سے باہر کر دیا، جبکہ 19 صحت کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ بجلی کی بندش اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے غزہ کے علاقے اور شمالی غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے 14 بنیادی دیکھ بھال کے مراکز میں کام رک گیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.