(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے چار گھنٹوں میں اسرائیل کے تین علاقوں پر بھی حملوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے جانبازوں نے لبنانی سرحد پر چار گھنٹوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست کی فورسز پر کم سے کم تین مقامات پر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا گیا ۔حزب اللہ کے جانبازوں نے گلیلی ڈویژن کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ۔
والے لبنان کے ایک اور سرحدی علاقے پر بھی اسرائیلی فوجیوں کو اسی انداز میں نشانہ بنایا گیاجبکہ شیبا فارمز کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کو ہدف بنایا گیا ، اسرائیل لبنان سرحد پر راس النقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کے جاسوسی کے آلات کو ایک ایک کرکے تباہ کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے ٹینکوں اور جاسوسی کے آلات پر حملے کیے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم صیہونی فوج کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یاترید فی الحال نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اپنی سفاکی اور وحشیانہ بمباری کےبعد تشدد کی لہر خطے میں پھیلنے لگی ہے اور مختلف علاقوں میں اسرائیل کے سب سے بڑے حمایتی امریکہ کے فوجی اڈوں پر حملوں کی خبریں آرہی ہے، عراق میں دوامریکی فوجی اڈوں عین الاسد اور حریر بیس پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔