(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو ٹارگٹ کرنا ایک غیرانسانی عمل ہے۔
نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ بمباری پر شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے، انھوں نے لکھا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر تشدد کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کرے اور اس غیر انسانی عمل کے ذمہ داروں کا احتساب کرے۔
Strongly condemn the Israeli attack on Al-Ahly Al-Mamadany Hospital in Gaza, causing immense civilian casualties. Targeting a hospital, a sanctuary for those in need, is an indefensible act of inhumanity. International humanitarian law give protection to hospitals and medical…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 18, 2023
اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی بات چیت میں میں نے ان پر زور دیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل سے کہے کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی قوانین میں صحت کی سہولیات کے مراکز محفوظ ہوتے ہیں اور انہیں نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں اور اسپتالوں کو فوری محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔