• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ : الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیل کا فضائی حملہ،خواتین و بچوں سمیت 800 سے زائد شہید

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

بدھ 18-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ : الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیل کا فضائی حملہ،خواتین و بچوں سمیت 800 سے زائد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے، شہیدہونیوالوں  والوں میں مریض، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل کی جانب سے اب تک کا سب سے خونریز حملہ الاہلی عرب سپتال پر کیا گیا ہے  جس میں خواتین اور بچوں سمیت 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 500  سے زائد زخمی ہیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب سے گنجان آباد علاقے پر بلاجواز بمباری کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے یہ تازہ ترین حملہ غزہ میں اب تک کا سب سے خونریز ترین واقعہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ اس حملے کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپتال پر حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ، تباہی اور زمین پر بکھرے انسانی اعضاء نظر آرہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیالاہلیشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.