(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے میزائلوں نے سدیروت اور عسقلان کے علاوہ تل ابیت اور بن گوریان ایئرپورٹ سمیت یروشلم کی صیہونی بستیوں کو بھی نشانہ بنایا ، زخمیوں کی تعداد تقریبا چار ہزار ہوگئی جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے تباہ کن راکٹوں کے بیراجوں، الزواری خودکش طیاروں کے استعمال اور متعدد مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں اس کے ساتھ ہی حماس کا آپریشن طوفان الاقصیٰ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
تازہ اعدادو شمار کے مطابق حماس کے تابڑ توڑ حملوں میں جہنم واصل ہونےوالے صیہونی آبادکاروں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی چار ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے جس میں اکثریت شدید نوعیت کے زخمیوں کی ہے۔
القسام بریگیڈز نے صیہونی ریاست کی جانب سے عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ اشدود ، سدیروت اور بیرسبع ہ سمیت تل ابیت شہر اور یروشلم کو نشانہ بنایا ۔
آج صبح القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے سب سے بڑے بن گوریون ہوائی اڈے پر راکٹوں سے بمباری کی۔ یروشلم شہر کے قریب مودیعین بستی اور دیگر مقامات پر سائرن بجتے رہے۔ حالیہ چند گھنٹوں میں فلسطینی مزاحمت نے غزہ اور جنوبی لبنان سے بڑے میزائل داغے ہیں، جس سے براہ راست جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔