(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل دو یا زیادہ محاذوں پر جنگ چھیڑنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کی توجہ ایک مقصد پر ہے۔ یہ مقصد حماس کو ختم کرنا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک کانفرنس کے دوران حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کوصیہونی ریاست کا سب سے بڑا حملہ قرار دیتےہوئے اعتراف کیا ہے کہ حملے میں اب تک کم سے کم 290 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ حماس کے اسرائیل پر اپنے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل کے 155 قیدیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زبردست کوششیں کر رہے ہیں۔ 155 یرغمالیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل دو یا زیادہ محاذوں پر جنگ چھیڑنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کی توجہ ایک مقصد پر ہے۔ یہ مقصد حماس کو ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نئے اعداد و شمار ہیں اس سے قبل صہیونی فوج نے 126 یرغمالیوں کی تصدیق کی تھی۔