(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ اس بات کو مسترد نہیں کر سکتا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حماس کو براہ راست یا لبنان میں قائم ملیشیا گروپ حزب اللہ کے ذریعے مداخلت کر رہا ہے۔
امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے گذشتہ روز سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں بیک چینل بات چیت کے ذریعے ایران کو کشیدگی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کو مسترد نہیں کر سکتا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حماس کو براہ راست یا لبنان میں قائم ملیشیا گروپ حزب اللہ کے ذریعے مداخلت کر رہا ہے ۔