(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمتی تحری حماس تمام فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔
گذشتہ روز سی بی ایس نیوز کے پروگرام 60 منٹس میں دیئے گئے ایک انٹر ویو میں امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیل پر حماس کے تاریخی حملوں کے حوالے سے سوالات کئے گئے ، میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ امریکی اتحادی کے طور پر اسرائیل کے غزہ پر کسی بھی قبضے کی حمایت کریں گے، بائیڈن نے جواب دیا: "میرے خیال میں غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی ایک بڑی غلطی ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا کہ حماس تمام فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔
انھوں نے کہا کہ حماس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے تاہم اس حوالے سے غزہ پر قبضہ کرکے کارروائیاں کرنا نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔