(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کے حملوں میں 1,300 سے زائد غیر قانونی صیہونی آباکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل پر حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں اب تک صیہونی فوجیوں سمیت ایک ہزارتین سو سے زائد صیہونی آبادکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے اسرائیلیو شہریوں میں 29 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی خبردارکردیا ہےکہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کےناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔