(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد2ہزار 2سو15 ہوگئی تک پہنچ گئی ہے جن میں 724بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری ہے آٹھ روز سے جاری صیہونی وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار215 ہوگئی۔
صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر ہزاروں ٹن بارود کرایا جاچکا ہے، واضح رہے کہ شام پر ہونے والے نیٹوں کے حملوں میں نیٹو افواج نے شام کے شہر ادلیب پر 2011 سے 2020 تک 7ہزار 700 میزائل حملے کئے تھے جبکہ صیہونی ریاست نے غزہ شہر پر صرف چھ روز میں چھ ہزار سے زائد میزائل حملے کئے ہیں ۔
گذشتہ روز صیہونی ریاست نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقوں کے شہریوں کو جنوبی علاقوں میں نقل مکانی کا حکم دیا اور اس کے لئے صرف 24 گھنٹوں کا وقت دیا ہے ۔
4 لاکھ کی آبادی کا 24 گھنٹوں میں شمالی علاقے سے جنوبی علاقوں تک پہنچنا ناممکنات میں سے ایک تھا ، فلسطینیوں کو صبح 10سے شام 4بجے تک غزہ کےجنوب میں دومرکزی شاہراہوں پرمحفوظ نقل وحرکت کی اجازت تھی ۔
تاہم شہروں نے نقل مکانی شروع کی اس دوران صیہونی افواج نے دھوکہ دہی کی اپنی تاریخ دہرائی اور نقل مکانی کرنےوالے نہتے فلسطینی خواتین اور بچوں پر وحشیانہ بمباری کی، غاصب صیہونی فوج نے ایک ایسا قتل عام کیا تھا جس میں تقریباً 200 شہریوں کی جانیں گئیں جن میں بڑےپیمانےپر زخمی ہوئے۔
دنیا نے دیکھا کہ اس حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد پورے خاندان تھے۔ کئی حاملہ خواتین تھیں، معصوم بچے جو تمام نہتے تھے اور پناہ کیلئے نقل مکانی کررہے تھے۔