(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شاہ عبداللہ دوم نے مصر کے ساتھ مکمل اور پیشگی ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو رفح کراسنگ کے ذریعے فوری انسانی اور طبی امداد بھیجنے کی ہدایت کی۔
اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے دفترسے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے مصری رفح کے ذریعے صیہونی درندگی کا شکار محصور شہر غزہ میں فوری امداد روانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
شاہ اردن نے یہ بھی ہدایت کی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی بھائیوں کی مطلوبہ ضروریات کی نشاندہی کی جائے اور انہیں جلد از جلد فراہم کیا جائے۔