(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پر حماس کے بڑے اور تباہ کن حملے کے بعد صیہونی ریاست کے آنسو پوچھنے تل ابیب پہنچے ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن صیہونی ریاست پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے واشنگٹن صیہونی ریاست کے ساتھ گہرے قریبی رابطے میں ہے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی اور دیگر افراد کو بازیاب کرانے کے امور پر مل کر کام کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی ہرممکن امداد کیلئے ہر وقت موجود ہے ۔