(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی افواج بلا امتیاز اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹر ہاوس سمیت رہائشی عمارتوں کونشانہ بنارہے ہیں جس کے باعث محصور شہر میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد صیہونی افواج کی جانب سے گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی اور محاصرے کا شکار محصور شہر سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلا امتیاز اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹر ہاوس سمیت رہائشی عمارتوں کونشانہ بنارہے ہیں جس کے باعث محصور شہر میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
صیہونی افواج کی جانب سے مسلسل جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1417 تک پہنچ گئی اور 6 ہزار 268 افراد زخمی ہیں، صیہونی وحشیانہ بمباری کے باعث
صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ کے دوبارہ مکمل محاصرے کے بعد غزہ میں پانی ، بجلی اور ایندھن کی فراہمی مکمل طورپر روک دی گئی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں موجود زخمیوں کا علاج معالجہ بھی رک گیا ہے۔