(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہمارا مزاحمتی کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ہم اپنے لوگوں کی آزادی، مسجد اقصیٰ کا حصول، القدس اور دیگر مقدس مقامات کی بحالی اور فلسطینیوں کا ’’حق واپسی‘‘ حاصل نہ کرلیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کے روز جنوبی لبنان سے اسرائیل کے علاقے مغربی الجلیل پر راکٹ حملے کئے ہیں ۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان سے حماس کے ساتھ حزب اللہ نے بھی صیہونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔ حملے میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم نے آزادی کے راستے پر ایک قدم اٹھایا اور جنوبی لبنان کے علاقے مغربی الجلیل پر راکٹوں کی بمباری کے ساتھ واپسی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمارا مزاحمتی کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ہم اپنے لوگوں کی آزادی، مسجد اقصیٰ کا حصول، القدس اور دیگر مقدس مقامات کی بحالی اور فلسطینیوں کا ’’حق واپسی‘‘ حاصل نہ کرلیں۔