(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے تو ہ غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ اس کی زبان میں بات کریں گے۔
اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صیہونی دشمن کو متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں یرغمال ایک ایک اسرائیلی شہری کو قتل کرنا شروع کر دیں گے۔
شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بغیر کسی وارننگ کے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو ہمارے دشمن کے ایک یرغمال شہری کو پھانسی دے کر اس کا بدلہ چکایا جائے گا اس کی ویڈیو جاری کی جائے گی اور ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل اس اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ ترجمان ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ گیند اب سے اسرائیل کے کورٹ میں ہے ۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطین کی دوسری مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ اسلامی جہاد کے قبضے میں 30 شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دشمن سے اسی کی زبان میں بات کریں گے۔ وہ طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے تو ہم قابض دشمن کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کریں گے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔