• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ، 4 امریکیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی جہنم واصل

اخری اطلاعات آنے تک فلسطینی مجاہدین اسرائیل کے مختلف شہروں میں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں اور متعدد مقامات پر قبضہ کرچکے ہیں

پیر 09-10-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ، 4 امریکیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی جہنم واصل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 16 سالوں سے صیہونی ریاست کے معاشی ناکہ بندی  کا شکار شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کوئی نئی بات نہیں تاہم اس بار فلسطینی مجاھدین نے صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمت  تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے غیر  معمولی حملےمیں اسرائیل کے ناقابل تلافی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اب تک فلسطینی مجاھدین نے راکٹ حملوں اور براہ راست جھڑپوں میں  اسرائیلی فوجیوں سمیت 700 سے زائف صہیونیوں کو جھنم رسید کیا جاچکا ہے جبکہ 2 ہزار کے قریب کو زخم چاٹنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں چار امریکی شہری بھی ہیں جن کے پاس دوہری شہریت تھی تاہم  اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے کہا کہ یرغمال بنائے جانے والوں میں امریکی شہری شامل ہیں لیکن انہوں نے ان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی اس بارے میں بتایا کہ کس کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں پر ایک روز میں کم سے کم پانچ ہزار راکٹ داغے ہیں جن سے ہرطرف تباہی پھیلی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں گھسنے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں  صہیونی فوجیوں  اور اسرائیلی شہریوں کو جنگی قیدی بنا لیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین حملہ ہے ، اسرائیل کے پاس دنیا کی سب سے خطرناک خفیہ ایجنسی ہونے  کے باوجود اس حملے کی معلومات حاصل نہیں کرسکا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حماس نے اس حملے کے لئے کس قدر خاموشی سے تیاریاں کی ہیں۔

اخری اطلاعات آنے تک فلسطینی مجاہدین اسرائیل کے مختلف شہروں میں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں اور متعدد مقامات پر قبضہ کرچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیجہنمحماسصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.