(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 1500 زخمیوں میں سے 300 کی حالت تشویشناک ہے، مزاحمت کاروں نے اسرائیلی بستیوں میں کئی سو افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر صحت یاکوب لٹس مین نے اپنے جاری بیان میں حماس کے غیر معمولی حملوں میں 300 غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا ہے کہ ان حملوں میں 1500 سے زائد زخمی ہیں جن میں 290 اسرائیلی شہریوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان صہیونی ریاست کے اندر 22 مقامات پر بھاری ہتھیاروں سے لڑائی جاری ہے۔ نیز فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی بستیوں کے اندر کئی سو افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے، جن کی حالت ’’خطرے میں ہے۔ ‘‘