(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم تمام حالات کے لیے تیار تھے۔ ہم اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یرغمال صیہونی آبادکاروں کی تعداد اسرائیل کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔ تحریک کے فوجیوں اور افسروں کے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کی تعداد درجنوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ جنگ اپنے آغاز پر ہے۔ اسرائیل کی جیلوں میں قیدیوں کا معاملہ ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ دراندازی اور میزائل حملوں کے ساتھ اس آپریشن کے بڑے اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔اسرائیل کے خلاف آپریشن کی بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی تھی۔غزہ کے گردونواح کے متعدد علاقوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حماس ترجمان نے بتایا کہ ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم تمام حالات کے لیے تیار تھے۔ ہم اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔