(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فضائیہ نے گنجان آباد علاقوں اور دیگر رہائشی مقامات پر بمباری کی ہے جس کےنتیجے میں بڑے پیمانےپر مزید شہادتوں کا خدشہ ہے۔
فلسطین پر قابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہےجس کےنتیجے میں اب تک کی اطلاعات کےمطابق 160 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتہ 7 اکتوبر 2023 کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد اس فوجی مہم کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی علاقوں پر حماس کی جانب سے ہزاروں راکٹ فائر کئے جانے کے بعد فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے گنجان آبادی والے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 160 سے زیادہ فلسطینیوں کی جانیں گئیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔