(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے صیہونی آبادکاروں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا جس کے ردعمل میں فائرنگ کی گئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں البن الغربی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار کرشہید کردیا جب اس نے اسرائیلی شہریوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا ۔شہید فلسطینی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
دوسری جانب ایسا ہی ایک اور واقعہ البریح شہر کے شمالی دروازے پر پیش آیاجہاں غاصب صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے البریح کے شمال میں فوجی چوکی کے قریب احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں متع۴دد فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔