• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عکرمہ صبری نے القدس کے دورے سے متعلق سہولیات کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا

جمعرات 26-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ekrema-sabri-the-head-of-the-higher-islamic-authority-and-aqsa-khatib-preacher3

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامک کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہمارے ایمان اور عقیدے کا جز ہے. اسے مسلمانوں کو اور مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ سے الگ نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے درازے کسی بھی مسلمان پر بند کرنے کا جتنا دکھ کسی دوسرے مسلمان کو ہو گا ہمیں اس سے کہیں بڑھ کر اس کا احساس ہے. بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عکرمہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی روزہ داروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنا ایک ظالمانہ اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ” القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل کے تمام تر قوانین باطل ہیں. ان جھوٹے قوانین کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنا بھی باطل ہے جسے ہم کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کرتے” شیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا جن میں کہا گیا کہ تھا کہ مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ بیرون ملک کے مسلمان شہریوں کو القدس آنے کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے. شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی ویزے پر کسی بھی مسلمان شہری کے القدس آنے کے سخت خلاف ہیں اور جو عناصر اسرائیلی ویزے پر مسلمانوں کے القدس کی طرف سفر کی حمایت کرتے ہیں ان کے اس مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں. ان کا اشارہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب تھا جنہوں نےکچھ عرصہ قبل عالم اسلام پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی ویزے پر القدس آئیں. بہ قول صدر محمود عباس کے اسرائیلی ویزے سے القدس پر اسرائیل کا حق ثابت نہیں کیا جا سکتا. شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ القدس صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے. اسرائیل کا اس پر کوئی حق نہیں. مسلمانوں کو اسرائیلی ویزے کے بغیر اپنے مقدس سرزمین پر آنے کا حق ہے تاہم اسرائیل سے ویزہ اور اجازت لے کر آنےکا مطلب اس مقدس شہر پر یہودیوں کا حق تسلیم کرنا ہے. ایک سوال کے جواب میں مسجد اقصیٰ کےخطیب نے فلسطینی صدر کے اس بیان پرکڑی تنقید کی جس میں انہوںنے عالم اسلام کو اسرئیلی ویزے پر القدس آنے کی دعوت دی تھی. انہوں نے کہا کہ انہیں محمود عباس کے اس مطالبے پر حیرت ہے. اسرائیل فلسطین اور القدس کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روک رہا اور صدر عباس دنیا بھر کے مسلمانوں کو یہاں جمع کرنے کاخواب دیکھ رہے ہیں. انہوں نے فلسطین میں مسلمانوں کے قدیم تاریخی قبرستان "مامن اللہ”کی قبروں کو اکھاڑنے پراور انبیا اورصحابہ کی آخری آرام گاہوں کی بے حرمتی کی بھی شدید مذمت کی. انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر رہا ہے تاکہ ان کے صبر کا امتحان لیا جا سکے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.