(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے کہ غزہ کی سڑکوں پر دو صیہونی فوجیوں کو گھسیٹا جارہا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی کے ساتھ سرحد پر واقع ایک فوجی اڈے پر حملے کے بعد متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اخبار نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرل ہونے والے ویڈیوکلپس میں واضح طورپر اسرائیلی فوجیوں کو سڑکوں پر گھیسٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "ہارٹز” نے اطلاع دی ہے کہ مسلح فلسطینیوں نے بیرسبع کے مغرب میں ایک بستی میں داخل ہوکر ایک اسرائیلی گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، تاہم صیہونی فوج کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔