(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ سے فلسطینی جنگجوؤں کی یہودی بستیوں میں دراندازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صیہونی ریاست میں خوف ہ ہراس، اسرائیل میں سائرن ، آبادکاروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
القسام کی طرف سے جاری کردہ ابو خالد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں۔ ’’آج قوم اپنا قبلہ درست کر کے انقلاب کی راہ چل نکلی ہے جو جلد ہی وطن واپسی کے مارچ پر متنج ہو گا۔
کمانڈر محمد الضیف نے الاقصیٰ چینل کے ذریعے نشر کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ "ہم آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ دشمن کے ٹھکانوں اور قلعوں کو نشانہ بنانے والے پہلے حملے میں 5000 راکٹ اور گولے داغے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "دشمن نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت گاہ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی کوشش کی اور مسجد میں موجود فلسطینیوں پر حملہ کیا۔
محمد الضیف نے مزید کہا کہ "قابض اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ ہماری قوم اور ہمارے صالح مجاہدین کا غصہ پھٹ رہا ہے۔ یہ آپ کا دن ہے کہ دشمن کو یہ سمجھانے کا دن ہے کہ ہمارا وقت آگیا اور دشمن کا ختم ہوا۔