• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں میں 3 صہیونی فوجی زخمی

مزاحمتی نوجوانوں اورصہیونی  فوج کے درمیان فائرنگ کے حملے اور 13 مقامات پر تصادم کے واقعات

پیر 02-10-2023
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں میں 3 صہیونی فوجی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مختلف مقامات پر نوجوانوں اورصہیونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں فوجیوں پر پتھراؤ کےساتھ گھریلو ساخت کے پیٹرول بم بھی استعمال کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے اب تک صہیونی فوج کی پر تشدد کارروائیوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے بھی مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے مزاحمت کی 14 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں فائرنگ کا حملہ بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد علاقوں میں مزاحمتی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان فائرنگ کے حملے اور 13مقامات پر تصادم کے واقعات میں مزاحمتی کارکنوں نےغاصب فوج کا بھرپورمقابلہ کیا۔

 طولکرم کیمپ میں صہیونی فوج کی دراندازی کے نتیجے میں مزاحمت کاروں نے  فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں نوجوانوں  اوراسرائیلی  فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں اور صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کے ساتھ ساتھ گھریلو ساخت کے پیٹرول بم  بھی شامل تھا۔

بیت المقدس میں الرام میں مزاحمتی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا جس میں تین اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں پر گیس بم پھینک کر زخمی کردیا جب کہ شہر کے قلندیا کیمپ میں پرتشدد تصادم ہوا۔

رام اللہ میں المزعہ الغربیہ، البیرہ اور عفر جیل میں فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جبکہ قلقیلیہ میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں کفر قدوم اور عزون میں صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ بھی شامل ہےدوسری جانب جنین میں جلبون اورکفر قلیل، نابلس شہرجبکہ الخلیل کے اریحہ  اور بیت امر میں بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں صہیونی فوج کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا گیا۔

Tags: بیت المقدسصہیونی فوجطولکرم کیمپکفر قدوممقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.