• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل الجزائر کی فوجی اور ایٹمی تنصیبات کی جاسوسی کر رہا ہے: الجیرین اخبار

جمعرات 26-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_satellite

الجزائر کے ایک معروف قومی اخبار”الجزائرنیوز” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل "افق6” اور "افق7” سیٹلائٹس کے ذریعے الجزائر کی فوجی اور حساس شہری تنصیبات کی جاسوسی کر رہا ہے.
کثیرالاشاعتی انگریزی روزنامہ کی ایک تازہ رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اسرائیل کا خلا میں موجود سیٹلائٹ”افق 6″ ام البواقی کے مقام پر ملک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کی تصاویرحاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی مصنوعی سیارے "افق 6” نے الجزائر کے الدراریہ میں "النور”اور عین وسارہ کے مقامات پر قائم جوہری تنصیبات”السلام” کی بھی تصاویرحاصل کی ہیں. جس پر الجیرین حکام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اخبار لکھتا ہے کہ الجزائر فضا میں موجود مصنوعی سیاروں کی نقل وحرکت خصوصا دشمن ممالک کے سیٹلائٹ کی نگرانی کےلیے جدید ترین راڈار سسٹم حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے.
رپورٹ کے مطابق الجزائر میں دو ایٹمی گھر صرف پرامن مقاصد کے لیے کام کر رہے اور ان کی براہ راست نگرانی عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کی جانب سے کی جا رہی ہے. جبکہ اسرائیل کا الزام ہے کہ الجزائر فوجی مقاصد کے لئے جوہری ایندھن افزودہ کر رہا ہے.
جوہری اور فوجی تنصیبات کی براہ راست نگرانی کے لیے اسرائیل نےایک دوسرے سیٹلائٹ "افق 7” کو بھی خلا میں چھوڑ رکھا ہے جس کے ذریعے ملک میں اہم مقامات قائم فوجی اڈوں اور ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی جا رہی ہے.
دوسری جانب الجزائری حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس کی فوجی اور جوہری تنصیبات کی جاسوسی حال ہی میں الجزائر اور روس کے درمیان ہوئے اسلحہ کے ایک بڑے معاہدے کے بعد بڑھا دی گئی ہے. روس اور الجزائر میں اسلحہ کی خریدو فروخت کے معاہدے کے بعد الجزائر عرب اور افریقی ممالک میں اسلحے کے خریدار ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.