(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان کی شہادت پر تحریک حماس نےکہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے لوگ صہیونی قبضے اور جرائم پر غالب آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل میں البیرہ کے علاقے جبل الطویل میں صہیونی فوج نےفلسطینی نوجوان محمد جبریل رمانہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیاجسے فلسطینیوں نے اپنی مدد آپکے تحت ہسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت بیان کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں لگنےکے نتیجے میں نوجوان رومانہ کی شہادت ہوئی جبکہ ایک اور نوجوان کے معمولی زخمی ہونےکی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صہیونی جارحیت سے برسر پیکار اسلامی تحریک حماس کی جانب سےاسرائیلی بستی بساغوت کے نزدیک شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان محمد جبریل رمانہ کی شہادت پردکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے بہادر شہید مسجد اقصیٰ کی آزادی کا دفاع کرتے ہوئےاپنی جانوں کا نظرانہ دیتے رہیں گے اور وہ دن دور نہیں جب فلسطینی صہیونی قبضے اور جرائم پر غالب آئیں گے۔
تحریک حماس کی جانب سے بیان میں قریب آنے والی فتح کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ فلسطینی مزاحمت اپنی سر زمین اور لوگوں کو صہیونی قبضے سے آزاد کر اکے دم لے گی اور ہمارے لوگوں کی قربانیوں اور ہمارے شہداء کے خون کی ضرور فتح ہوگی۔