(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واقعہ مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے بعدعلاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صہیونی فوج کیجانب سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر شمالی غزہ کی پٹی سے حفاظتی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
یہ واقعہ مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے بعدعلاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔
صہیونی فوج کے ایک افسر کے مطابق دونوں زیر حراست نوجوانوں کوجن کے نام اور شناخت تاحال ظاہر نہیں کیے گئے ہیں کوغزہ کی حفاظتی باڑ کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا، بعد ازاں انہیں تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے مشرقی غزہ کی پٹی میں حفاظتی باڑ کا علاقہ روزانہ ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گیا ہےجہاں فلسطینی مظاہرین مسجد اقصیٰ پر صہیونی حملوں اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوتےہیں۔