• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینی قبرستان کا تقدس پامال

فلسطینی تاریخی باب الرحمہ قبرستان میں صہیونی شرپسندوں نےقبروں کے کتبے اکھاڑ پھینکے

بدھ 27-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینی قبرستان کا تقدس پامال

JERUSALEM - APRIL 30: Palestinians gather to protest Israeli attacks on Babu'r Rahme Cemetery near the Masjid al-Aqsa in Jerusalem on April 20, 2018. Israeli officials had destroyed one of the tombs in Babu'r Rahme Cemetery without warning yesterday. (Photo by Faiz Abu Rmeleh/Anadolu Agency/Getty Images)

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتہا پسند غیر قانونی آباد کار قبرستان میں گھس کر مقبروں کی توڑ پھوڑ، اور تلمودی رسمیں ادا کر کے جان بوجھ کر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسندصہیو نی آباد کاروں کی جانب سے ایک بار پھر فلسطینی قبرستان باب الرحمہ کی بے حرمتی کی گئی، شر پسند صہیونیوں نے  مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے ساتھ واقع تاریخی باب الرحمہ قبرستان میں قبروں کے کتبے اکھاڑ پھینکے  اور فلسطینیوں کو مشتعل کر نے کیلیےاپنے مذہبی تہوار یوم کفارہ پر قبروں پر رقص و گانے سمیت تلمودی رسوماتیں ادا کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند غیر قانونی آباد کار قبرستان میں گھس کر مقبروں کی توڑ پھوڑ، اور تلمودی رسمیں ادا کر کے جان بوجھ کر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں جس سےقبروں کے تقدس کو واضح طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

صہیونی آبادکاروں کی فلسطینیوں کی اسلامی تاریخ سے نفرت کے نتیجے میں قدیم اسلامی تاریخ اور تہذیب کی نمائندگی کرنے والےاس قبرستان کوآئے دن نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا ایک حصہ بدقسمتی سے  اسرائیل یہودیانے کیلیے سازش کے ذریعے  ایک باغ میں تبدیل کرنے کے در پے ہےجو کہ صہیونی ریاست کے ظلم اور نسل پرستی کودنیا کے سامنے بے نقاب کرتا  ہے۔

واضح  رہے کہ باب الرحمہ قبرستان مسلمانوں میں ایک منفرد اہمیت رکھتا ہےجو کہ بیت المقدس کے قدیم ترین اسلامی  قبرستان  میں سے ایک ہے۔

اس قبرستان کی تاریخ 1,400سال پرانی ہےجہاں اصحاب رسولﷺکی آرام گاہیں ہیں جنہوں نے عمؓر بن الخطاب کے ساتھ شہر کی آزادی میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے اسے صلیبیوں سے آزاد کرانے میں صلاحٌ الدین ایوبی کی مدد کی تھی ،اس بھرپور تاریخ کے باعث اس قبرستان کو مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

مسلم قبرستان پر یہ حملے فلسطینی املاک کی تباہی کے  واقعات میں سے ایک ہے جہاں صہیونی قبضے کی جانب سے اسلامی ورثے کو مٹانے اور اس حساس علاقے کے ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں اورجن کا مقصد پرانے بیت المقدس اور اس کے گردونواح پر اسرائیلی کنٹرول قائم کرنا ہے۔

حالیہ برسوں میں ان واقعات میں 2022کے اسرائیلی عدالت کے فیصلے بعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے آبادکاروں کو ایسی سرگرمیوں کی باقاعدہ  اجازت دی تھی۔

Tags: اصحاب رسولﷺباب الرحمہ قبرستانصہیونی ابادکارصہیونیئزممقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.