(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین دہائیوں میں یہ پہلاموقع ہے جب1993 میں اوسلو معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سعودی عرب سےسفارتی سطح پر کوئی وفد پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزسعودی عرب کے سفیر نایف السدیری کی قیادت میں ایک وفد مقبوضہ مغربی کنارے کے شہررام اللہ پہنچ گیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کےجاری بیان کےمطابق سعودی عرب کی جانب سے تین دہائیوں میں یہ پہلاموقع ہے جب1993 میں اوسلو معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سعودی عرب سےسفارتی سطح پر کوئی وفد پہنچا ہے جس کا استقبال اعلیٰ فلسطینی سفارت کار ریاض المالکی کریں گے بعد ازاں السدیری فلسطینی صدر محمود عباس سےملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ السدیری کارام اللہ کا دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن صہیونی ریاست اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی قیادت کر رہا ہے، سعودی عرب کے اس اقدام کو خطے میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔