(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )امیرقطر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے کی من مانی کا قیدی رہنا نا قابل قبول ہے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران علاقائی مسائل پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی بےحسی پر ایک طاقتور اور متاثر کن تقریر میں فلسطینی عوام کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے کے تحت ان کے مسلسل مصائب کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے کی من مانی کا قیدی رہنا ناقابل قبول ہے۔
” امیر کے ریمارکس نے مشرق وسطی میں جاری تنازعات سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الا قوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کو اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔