(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی پولیس نے یوم کپور کی تعطیلات کے دوران بندوق رکھنے کا لائسنس رکھنے والے ہر فرد پر زور دیا ہے کہ قابض پولیس کو کارروائیوں کے لیے 70 سے زیادہ وارننگز موصول ہوئی تھیں اس لئے اپنے ہمراہ اسلحہ رکھے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کی طرف سے حملوں کے بڑھتے ہوئے انتباہات کے تناظر میں صیہونی آباد کاروں سے مذہبی تہواروں کی تعطیلات کے دوران مسلح رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کو یوم کپور کی تعطیلات کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ستر سے زائد حملوں کی وارننگ ملی ہے۔
پولیس کا خیال ہے کہ چند دنوں میں یوم کپور کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی وارننگز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جب کہ پولیس نے الرٹ کی حالت میں اضافہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے اہم اور حساس علاقوں میں 3000 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
انتہا پسند ہیکل گروپس دو دن قبل شروع ہونے والی تین یہودی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں مزید دراندازی کرنے کے لیے آباد کاروں کو متحرک کر رہے ہیں اور اکتوبر کے وسط تک جاری رہیں گے۔نام نہاد فیسٹیول 30 ستمبر سے شروع ہوگا ہے اور 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ مبینہ ہیکل سے منسلک بائبل کی زیارت کے تہواروں میں سے ایک ہے۔