• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی بینک کا فلسطینیوں پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

رپورٹ میں فلسطینی علاقوں کو درپیش اقتصادی چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی، صحت کی خدمات کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کو بھی بیان کیا گیا

منگل 19-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی بینک کا فلسطینیوں پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی نسل پرستی اور  پابندیوں  کے باعث غزہ کے شہری غریب کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

عالمی بینک کے اعداد و شمار "وقت کے خلاف ایک دوڑ” کے عنوان سے جاری کردہ  رپورٹ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف سے فلسطینی معیشت پر عاید کردہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی معیشت پر تباہ کن پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی بنک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر 4 فلسطینیوں میں سے ایک فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں  میں فلسطینی معیشت اپنی صلاحیتوں سے بہت نیچے کام کرتی رہے گی۔

عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد مالی رکاوٹوں اور پابندیوں کا ایک گروپ ہے جو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں رکاوٹ ہے۔اس کے آبادی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جو کئی سال سے محاصرےکا شکار ہے۔

رپورٹ میں فلسطینی علاقوں کو درپیش اقتصادی چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور صحت کی خدمات کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اسٹیفن ایمبلڈ نے کہا کہ "پچھلے پانچ سالوں میں فلسطینی معیشت بنیادی طور پر جمود کا شکار رہی ہے اور اس میں بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی جب تک کہ زمینی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "فلسطینی علاقوں نے اسرائیل کے ساتھ 30 سال سے ڈی فیکٹو کسٹم یونین میں حصہ لیا ہے، لیکن توقع کے برعکس جب متعلقہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے دونوں معیشتوں کے درمیان تفاوت مسلسل بڑھتا چلا گیا۔” سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں فلسطین کی مجموعی گھریلو پیداوار تقریباً 18 ارب ڈالر تھی جب کہ اسرائیل میں اسی عرصے کے دوران یہ تقریباً 430 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایمبلڈ نے مزید کہا کہ "اسرائیل میں فی کس آمدنی کی سطح اب فلسطینی علاقوں میں فی کس آمدنی سے 14 سے 15 گنا زیادہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں نقل و حرکت اور تجارت پر اسرائیلی پابندیوں، غزہ کی پٹی کے محاصرے اور مغربی کنارے کے درمیان اندرونی تقسیم کی وجہ سے، ایک پیچیدہ نظام فلسطینی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے ۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعالمی بینکغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.