(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں نے غاصب صیہونی فوج پر پتھرا ؤ کیا غاصب فوج نےمظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئےجبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں بے ہوش ہوئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرسیکڑوں فلسطینیوں کے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم اور فلسطینیوں کے گھروں کی جبری مسماری کےساتھ بغیر کسی جرم کے انتظامی حرسات کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غاصب صیہونی فورسز نے پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جس کے رد عمل میں فلسطینیوں نے صیہونی دشمنوں پر سنگ باری کی ، دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب غرب اردن کے مختلف شہروں میں بھی غیر قانونی صیہونی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔
فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔
یہاں پر فلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بند کردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔
ادھر قلقیلیہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ اُدھر غزہ کی پٹی میں ہونےوالے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی سمیت 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔