(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جمعہ اس فضائی حملے سے قبل غاصب فورسز نے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب ایک تقریب پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست کی فضائیہ نے "غزہ شہر کے مشرق میں حماس کی ایک مزاحمتی مشاہداتی پوسٹ پر بمباری کی ہے جس میں فوری طورپر زخمی ہونے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کیا گیا تھا جس کے ردعمل میں حماس کے زیر استعمال مزاحمتی مشاہداتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز جمعہ کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں غزہ سے اسرائیل کو زلیل و خوار ہوکر نکالنے کی اٹھارویں برسی کی تقریب جاری تھی اس دوران صیہونی فورسز نے اس تقریب پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔