• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بغیر جرم کے قید دو بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت "انتہائی تشویشناک”

ماہر الاخرس کو 2020 میں بھی بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا تھا کہ جس کے بعد نے 103 دنوں تک بھوک ہڑتال جاری رکھی تھی

جمعہ 15-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بغیر جرم کے قید دو بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت "انتہائی تشویشناک”
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں فلسطینی اسیران نے بغیر کسی جرم کے اسرائیلی فوج کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت  بھوک  ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث دونوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  بغیر کسی جرم کے صیہونی زندانوںمیں قید دو فلسطینی اسیران جنین کے شہر سیلہ الظہر سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ماہر الاخرس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے دورا شہر سے تعلق رکھنے والے خالد الفسفوس کی صحت سے متعلق صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اخرس کو 23 اگست 2023  کو سیلہ الظہر قصبے میں انکے گھر سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ بغیر کسی  مقدمے کی سماعت  کے ابھی تک انتظامی حراست آرڈر کے تحت قید ہیں جس کے خلاف انھوں نے بھوک ہڑتال شروع کی جو آج 24 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔

اخرس  کو صیہونی فوج نے اس سے قبل 2020 میں بھی بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا تھا کہ جس کے بعد نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو 103 دن تک جاری رہی تھی جس کے باعث مجبور ہورکرصیہونی حکام نے ان کو رہا کردیا تھا تاہم اب دوبارہ انھیں انتظامی حرات کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسیر  خالد الفسفوس  ہیں جو 2 مئی 2023 سے انتظٓامی حراست میں ہیں  وہ اپنی سزا پوری کر کے رہا ہونے والے ایک سابق قیدی ہیں جنہوں نے تقریبا 7 سال صہیونی جیلوں میں گزارے ہیں تاہم صیہونی حکام نے انھیں دوبارہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

Tags: اسرائیلیانتظامی حراستخالد الفسفوسصیہونیفلسطینیماہر الاخرسمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.