(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہدا ء کے جسد خاکی میں 1980 میں شہید ہونے والے انیس دولت بھی شامل ہیں جن کا جسد خاکہ 43 سالوں سے صیہونی فوج نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے۔
روپٹ میں اسرائیلی فوج نے اب تک صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونے والے گیارہ فلسطینیوں کے جسد خاکی کئی عشرے گذرجانے کے باوجود اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے سنہ 1980 میں فلسطینی شہری انیس دولت کو شہید کیا تھا اور آج 43 سال گزر جانے کے باجود اس کا جدخاکی اس کے اہلخانہ کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ 2018 میں شہید ہونے والے عزیز عویسات اور 2019 میں شہید ہونے والے فارس بارود، ناصر تقاطقہ اور بسام السایح کے جسد خاکی بھی صیہونی حکام نے اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہیں۔
2020ء کے دوران سعدی الغرابلی اور کمال ابو وعر2020ء میں شہید ہوئے۔ قیدی سامی العمور 2021 میں شہید ہوئے، داؤد الزبیدی2022ء میں شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ دسمبر 2022 میں شہید ہونے والے ناصر ابو حامد اور 2 مئی 2023ء اسلامی جہاد کے رہ نما خضر عدنان نے اسرائیلی زندانوں میں جام شہادت نوش کیا۔