(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی دشمنوں نے رواں سال کے آغاز سے آج تک مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس ور محصور شہر غزہ میں بدترین درندگی کرتے ہوئے 45 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کے دانستہ قتل کررہی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو 2023 کے مسلح تنازعات میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کی مسلح افواج کو فلسطینی بچوں کے قتل اور معذوری کی خلاف ورزی کے ذمہ دار قرار دینا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسل پرست صیہونی ریاست کی فوج اور سرحدی پولیس کے اہلکار فلسطینی بچوں کو بغیر کسی احتساب کے قتل کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فورسز بچوں سمیت فلسطینیوں کے خلاف مہلک طاقت کا معمول کا غیر قانونی استعمال ختم کرے۔ اسرائیل کے اتحادیوں کو مشق ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے۔