(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سینیر عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق لبنانی حکام اور فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ جھڑپوں کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔
صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق گذشتہ روز لبنان میں دو فلسطینی دھڑوں کے درمیان جاری مسلح جھڑپوں کو ختم کرانے کے لئے بیروت پہنچ گئے ۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی شہر صیدا کے قریب عین الحلوہ مہاجر کیمپ لبنان میں قائم سب سے بڑا فلسطینی پناہ گزین کیمپ ہے جہاں گذشتہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے کئی بارمعاہدے بھی ہوئے ہیں مگر جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔ تاہم اس مرتبہ حماس کے سینئر رہنما خود دونوں فریقین سے گفتگو کرنے اور جھڑپوں کو ختم کرانے کےلئے پہنچے ہیں۔